ایران کے پارلیمانی وفد کی ہندوستان کے اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i315743-ایران_کے_پارلیمانی_وفد_کی_ہندوستان_کے_اراکین_پارلیمنٹ_سے_ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک پارلیمانی وفد نے اپنے دورہ نئی دہلی میں ہندوستان کے اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۷, ۲۰۱۸ ۱۶:۲۱ Asia/Tehran
  • ایران کے پارلیمانی وفد کی ہندوستان کے اراکین پارلیمنٹ  سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک پارلیمانی وفد نے اپنے دورہ نئی دہلی میں ہندوستان کے اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کی ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے پارلیمانی اراکین نے مختلف شعبوں خاص طور سے شمسی توانائی سے متعلق مختلف مسائل اور اس سلسلے میں تعاون کو فروغ دیئے جانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔اس ملاقات میں فریقین نے ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ تہران اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے دورہ نئی دہلی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایران اور ہندوستان کے درمیان طے پانے والے سمجھوتوں پر عمل درآمد کے لئے پارلیمانی حمایت کی ضرورت پر تاکید کی۔ایران کے پارلیمانی وفد نے تاکید کی کہ ایران اور ہندوستان کے درمیان تاریخی و ثقافتی تعلقات دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات و تعاون کے فروغ کی بہترین بنیاد ہیں