صیہونی ایران کے سامنے بے بس
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i317215-صیہونی_ایران_کے_سامنے_بے_بس
خاتم‌الانبیاء ائير بیس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ صیہنیوں کو ایران کی طاقت کا علم ہے اور انھیں یہ بھی معلوم ہے کہ ایران سے مقابلے کے کس حد تک نقصانات ہوسکتے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۱۱, ۲۰۱۸ ۰۸:۰۶ Asia/Tehran
  • صیہونی ایران کے سامنے بے بس

خاتم‌الانبیاء ائير بیس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ صیہنیوں کو ایران کی طاقت کا علم ہے اور انھیں یہ بھی معلوم ہے کہ ایران سے مقابلے کے کس حد تک نقصانات ہوسکتے ہیں۔

خاتم‌الانبیاء بیس کے کمانڈر جنرل غلام علی رشید نے آج صبح تہران میں علاقے کی صورتحال سے متعلق ہونے والی نشست میں کہا کہ ایران نے علاقے میں داعش کو شکست دے کر شام اور عراق میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ فوجی دھمکیوں کے مقابلے میں اپنی دفاعی پوزیشن کو بھی مستحکم کیا ہے۔

جنرل غلام علی رشید نے کہا کہ امریکہ بحران پیدا کرنے اور  صیہونی حکومت کی جانب سے فوجی کارروائیوں سے متعلق پالیسیوں کی وجہ سے جس دلدل میں گر گیا ہے دن بدن اس میں دھنستا  چلا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ایران کے خلاف عربی،عبری اور مغربی اتحاد کی تشکیل سے فلسطین کے مسئلے کو جوعالم اسلام کااہم مسئلہ ہے فراموش کیا جا رہا ہے۔