جشن میلاد امام محمد تقی علیہ السلام
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i319180-جشن_میلاد_امام_محمد_تقی_علیہ_السلام
فرزند رسول حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی شب ولادت باسعات کی مناسبت سے ایران سمیت مختلف ملکوں میں جشن اور قصیدہ خوانی کی محفلوں کا سلسلہ جاری ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Mar ۲۷, ۲۰۱۸ ۱۶:۱۰ Asia/Tehran
  • جشن میلاد امام محمد تقی علیہ السلام

فرزند رسول حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی شب ولادت باسعات کی مناسبت سے ایران سمیت مختلف ملکوں میں جشن اور قصیدہ خوانی کی محفلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

جشن کے بڑے بڑے اجتماعات مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضے اور قم المقدسہ میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ کے مرقد پاک میں منعقد کیے جارہے ہیں۔
دارالحکومت تہران اور ایران کے دیگر شہروں میں بھی فرزند رسول حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کا جشن جاری ہے اور مساجد و امام بارگاہوں میں قصیدہ خوانی کی محفلیں منعقد کی جارہی ہیں۔
عراق کے شہر کاظمین میں جہاں حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کا روضہ واقع ہے بڑی تعداد میں زائرین جمع ہیں اور آپ کی بارگاہ اقدس میں عقیدت کے پھول نچھاور کر رہے ہیں۔
اس مناسبت سے ہندوستان اور پاکستان میں بھی قصیدہ خوانی کی محفلوں اور جشن کا سلسلہ جاری ہے۔