83 جوہری کامیابیوں کی رونمائی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i320592-83_جوہری_کامیابیوں_کی_رونمائی
اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ کےمشیر نے کہا ہے کہ جوہری ٹیکنالوجی کے قومی دن کی مناسب سے کل ایک تقریب میں اس تنظیم کی 83 نئی کامیابیوں کی رونمائی کی جائیگی۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Apr ۰۸, ۲۰۱۸ ۰۸:۰۹ Asia/Tehran
  • 83 جوہری کامیابیوں کی رونمائی

اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ کےمشیر نے کہا ہے کہ جوہری ٹیکنالوجی کے قومی دن کی مناسب سے کل ایک تقریب میں اس تنظیم کی 83 نئی کامیابیوں کی رونمائی کی جائیگی۔

9 اپریل کی تاریخ ایران میں جوہری ٹیکنالوجی کے قومی دن سے مناسبت رکھتی ہے اور کل قومی جوہری ٹیکنالوجی کی بارہویں سالگرہ کے موقع پر ایک پر وقار تقریب منعقد ہو گی جس میں ایران کی اہم شخصیات، وزرا، فوجی اور اعلی حکام کی ایک بڑی تعداد شرکت کرےگی اور ایران کے جوہری توانائی ادارے کی جانب سے 83 نئی کامیابیوں کی رونمائی کی جائیگی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ کےمشیراصغر زارعان نے گزشتہ روز تہران میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال دو گنا نئی جوہری کامیابیوں کی رونمائی کی جائیگی۔