ایران ہر ممکنہ صورتحال کا سامنے کرنے کے لئے تیار ہے
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i323600-ایران_ہر_ممکنہ_صورتحال_کا_سامنے_کرنے_کے_لئے_تیار_ہے
حکومت ایران کے ترجمان محمد باقر نوبخت نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے نکلنے کی بعد کی صورت حال کے لئے مکمل آمادہ ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۳:۲۶ Asia/Tehran
  • ایران ہر ممکنہ صورتحال کا سامنے کرنے کے لئے تیار ہے

حکومت ایران کے ترجمان محمد باقر نوبخت نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے نکلنے کی بعد کی صورت حال کے لئے مکمل آمادہ ہے۔

حکومت ایران کے ترجمان محمد باقر نوبخت نے بدھ کے روز نامہ نگاروں سے گفتگو میں ایٹمی معاہدے سے ممکنہ طور پر امریکہ کے نکلنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے نکلنے کے بعد بننے والی امکانی صورت حال کے لئے مکمل تیاری ہو چکی ہے اور اس سلسلے میں لازمی تدابیر اور ضروری بجٹ پر خاص توجہ دی گئی ہے۔انھوں نے صیہونی وزیر اعظم کے ایران مخالف ڈرامے کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا کہ اسرائیل، ایران اور ایٹمی معاہدے کے خلاف ہمیشہ ہی منفی پروپیگنڈہ کرتا رہا ہے۔نوبخت نے کہا کہ آئی اے ای اے ہی واحد ایسا اہل ادارہ ہے جو ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں اظہار خیال کرنے کا حق رکھتا ہے اور اس عالمی ادارے نے ہمیشہ تاکید کی ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن ہے اور اس میں کسی طرح کی خلاف ورزی کا مشاہدہ نہیں کیا گیا ہے۔