دشمنوں کو منہ کی کھانی پڑے گی: ایرانی آرمی چیف
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i332460-دشمنوں_کو_منہ_کی_کھانی_پڑے_گی_ایرانی_آرمی_چیف
ایران کے آرمی چیف نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج دشمن کی ہر قسم کی سازش اور کارروائی کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۲, ۲۰۱۸ ۰۷:۱۳ Asia/Tehran
  • دشمنوں کو منہ کی کھانی پڑے گی: ایرانی آرمی چیف

ایران کے آرمی چیف نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج دشمن کی ہر قسم کی سازش اور کارروائی کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج دشمن کے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔

میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی کا کہنا تھا کہ دشمن ایرانی مسلح افواج کی صلاحیتوں سے واقف نہیں ہیں اور اگر ان کو اس سے متعلق پتہ چل جائے تو دشمن ایران کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے سے پہلے اپنا انجام ضرور سوچے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام غیر ملکیوں کو ایران کے متعلق فیصلے کرنے کی بالکل اجازت نہیں دیتے ۔

اس موقع پر انہوں نے دشمن کی سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران ایسی حرکتوں سے طیش میں آنے والا نہیں ہے۔