مغربی ایران میں دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i333935-مغربی_ایران_میں_دہشت_گردوں_کا_نیٹ_ورک_تباہ
ایران کے انٹلی جینس کے وزیر نے کہا ہے کہ مغربی ایران میں دہشت گردوں کے ایک نیٹ ورک کا قلع قمع کر دیا گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۸, ۲۰۱۸ ۰۹:۵۸ Asia/Tehran
  • مغربی ایران میں دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ

ایران کے انٹلی جینس کے وزیر نے کہا ہے کہ مغربی ایران میں دہشت گردوں کے ایک نیٹ ورک کا قلع قمع کر دیا گیا۔

ایران کے انٹیلیجینس  کے وزیرسید محمود علوی نے مغربی ایران کے صوبوں کرمانشاہ اور کردستان میں سیکورٹی فورس کی کارروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ایران میں دشمن ملکوں سے وابستہ دہشت گردوں کے دو گروہوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔انھوں نے کہا کہ ایک گروہ میں بارہ عناصر شامل تھے جن کی مکمل شناخت کر کے انھیں گرفتار کرلیا گیا اور دوسرا گروہ جو تخریبی اقدامات کی غرض سے ایران کی سرحدوں میں داخل ہوا تھا اس کا قلع قمع کر دیا گیا تاہم دو عناصر کو پکڑ لیا گیا جن سے کافی مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔