ایران اور روس کے مابین جوہری تعاون
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i335339-ایران_اور_روس_کے_مابین_جوہری_تعاون
امریکہ کی مخالفت اور سازشوں کے باوجود روس اور ایران کے مابین باہمی تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۱, ۲۰۱۸ ۰۶:۲۰ Asia/Tehran
  • ایران اور روس کے مابین جوہری تعاون

امریکہ کی مخالفت اور سازشوں کے باوجود روس اور ایران کے مابین باہمی تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔

ایران کے جوہری توانائی ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے روسی نیوز ایجنسی اسپوٹنک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جوہری شعبے میں ایران اور روس کے درمیان باہمی تعاون جاری رہے گا۔

انہوں نے ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ روس نے ہمیشہ جوہری معاہدے پر ایران کے برحق مواقف کی حمایت کی ہے۔