پابندیاں ایران کی دفاعی طاقت پر اثر انداز نہیں ہوں گی: جنرل سلامی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i340691-پابندیاں_ایران_کی_دفاعی_طاقت_پر_اثر_انداز_نہیں_ہوں_گی_جنرل_سلامی
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نائب کمانڈر نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ پابندیاں ایران کی دفاعی طاقت پر اثر انداز نہیں ہوں گی کہا کہ ایران کی دفاعی طاقت و توانائی میں اضافہ ہوا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۰, ۲۰۱۸ ۰۷:۰۲ Asia/Tehran
  • پابندیاں ایران کی دفاعی طاقت پر اثر انداز نہیں ہوں گی: جنرل سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نائب کمانڈر نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ پابندیاں ایران کی دفاعی طاقت پر اثر انداز نہیں ہوں گی کہا کہ ایران کی دفاعی طاقت و توانائی میں اضافہ ہوا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نائب کمانڈر جنرل حسین سلامی نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پابندیوں کے دور میں ایران کی دفاعی طاقت میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے ہی ایران پر مختلف قسم کی پابندیاں عائد کی گئیں جو بدستور جاری ہیں۔

جنرل حسین سلامی کا کہنا تھا کہ ایران کی جس دفاعی طاقت کا آپ اس وقت مشاہدہ کر رہے ہیں وہ پابندیوں کے دور میں ایرانی ماہرین کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔