امریکا خودعالمی دہشت گردی کا سرغنہ ہے، ایرانی صدر ڈاکٹر روحانی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i347185-امریکا_خودعالمی_دہشت_گردی_کا_سرغنہ_ہے_ایرانی_صدر_ڈاکٹر_روحانی
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران نے علاقے میں دہشت گردی کی بیخ کنی کی ہے۔انھوں نے کہا کہ عالمی استکبار اور امریکہ، ایرانی قوم کے مقابلے میں شکست و ناتوانی سے بوکھلا کر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گرد قرار دے کر اپنی ناکامی و ناتوانی کا ازالہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Apr ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۳:۳۸ Asia/Tehran
  • امریکا خودعالمی دہشت گردی کا سرغنہ ہے، ایرانی صدر ڈاکٹر روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران نے علاقے میں دہشت گردی کی بیخ کنی کی ہے۔انھوں نے کہا کہ عالمی استکبار اور امریکہ، ایرانی قوم کے مقابلے میں شکست و ناتوانی سے بوکھلا کر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گرد قرار دے کر اپنی ناکامی و ناتوانی کا ازالہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے پیر کے روز ایک بیان جاری کرکے ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے منگل کے روز تہران میں تیرہویں جوہری ٹیکنالوجی کے قومی دن کی تقریب میں ایران کے جوہری سائنسدانوں کے ہاتھوں نئی ایک سو چودہ جوہری ٹیکنالوجی اور پروجیکٹوں کی رونمائی اور افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ آج سے ایران اورعلاقے کی اقوام کے دلوں میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی سے محبت اور زیادہ بڑھ گئی ہے اور سپاہ سے ان کا عشق و لگاؤ مزید موجزن ہوتا رہے گا۔

صدرمملکت نے کہا کہ امریکہ اور صیہونیوں کی جانب سے ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی سے بغض و کینے کا ایسی حالت میں مشاہدہ کیا جا رہا ہے کہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نہ صرف علاقے کے عوام کے ساتھ رہی ہے بلکہ وہ استقامت کا عظیم پرچم بھی بلند کئے ہوئے ہے۔

ڈاکٹر حسن روحارنی نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی ملک اور کوئی بھی قوم، اس بات کا دعوی نہیں کر سکتی کہ وہ ایرانی قوم سے زیادہ دہشت گردی کی شکار ہوئی ہے۔انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم، ایک ایسی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھی ہے جو بڑی طاقتوں نے پیدا کی ہے اور وہ اس کی بھرپور حمایت کرتی رہی ہیں۔

ایران کے صدرنےعراق و شام کی درخواستوں پرایران کی جانب سے فوجی مشاورت کی سطح پر فراہم کی جانے والی مدد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امریکہ کی جانب سے دہشت گردوں کی حمایت و فنڈنگ ہو رہی ہے اور امریکہ آج بھی داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف جنگ پر آمادہ نہیں ہے اور وہ اس گروہ کے سرغنوں کو تحفظ فراہم اور ان کو پناہ دیتا ہے۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے امریکی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم آج دہشت گردی کے خلاف دعوی کرتے ہو جبکہ تم دنیا کے انقلابی اداروں کو دہشت گرد قرار دے رہے ہو اور تم ہی عالمی  دہشت گردی کے سرغنے ہو تم نے سمجھا بھی کہ تم آج ایرانی قوم کے ساتھ کیا کر رہے ہو؟؟ کیا تم دہشت گردی کے علاوہ کچھ اور بھی کرتے ہو؟؟

صدر مملکت نے اپنے بیان میں اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ پابندیوں سے ایرانی قوم کی ترقی و پیشرفت کا راستہ نہیں روکا جا سکتا، کہا کہ پابندیوں کے باوجود ایرانی قوم نے دفاعی شعبے میں بھرپور ترقی کی اور میزائل نیز ایسے ہتھیار تیار کئے کہ جن کے بارے میں امریکی حکام سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔انھوں نے امریکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر تم یہ سجھتے ہو کہ پابندیاں عائد کر کے ہماری جوہری ترقی روک سکتے ہو تو یہ تمہاری بھول ہے کیونکہ نئی ایرانی جوہری ٹیکنالوجی کی رونمائی ببانگ دہل اس بات کا اعلان کر رہی ہے کہ تم ہماری اور ہمارے جوہری سائنسدانوں کی ترقی و پیشرفت روکنے میں ناکام رہے ہو اور کبھی اس ترقی کو نہیں روک سکو گے۔ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ کل اگر تم ہمارے آئی آر ون سے خوف زدہ تھے تو آج ہم نے آئی آر سکس، بیس سلسلے وار سینٹریفیوج مشینوں کا افتتاح کر دیا ہے اور اگر تم اور آگے بڑھے تو ہم آئی آر ایٹ کا بھی افتتاح کر دیں گے۔