القدس امریکہ کا نہیں جس کو وہ بخش دے: جوادظریف
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i349794-القدس_امریکہ_کا_نہیں_جس_کو_وہ_بخش_دے_جوادظریف
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ قدس فلسطینی عوام کا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۳۰, ۲۰۱۹ ۰۶:۰۱ Asia/Tehran
  • القدس امریکہ کا نہیں جس کو وہ بخش دے: جوادظریف

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ قدس فلسطینی عوام کا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ القدس شریف نہ امریکہ کا ہے جس کو کسی کووہ بخش دے اور نہ ہی غاصب اور ناجائز صہیونی حکومت کا ہے جس پر قبضہ جمائے اور نہ ہی ان کے ستمگر اتحادیوں کا ہے جس کو خریدیں۔ القدس شریف فلسطین کی سرزمین اور فلسطینی عوام کا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جو بھی اس حقیقت کو نظر انداز کرے تو اسے تباہ کن شکست کا سامنا ہوگا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام اور حکومت فلسطینی حکومت اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔