فوجی طریقہ مسئلہ کشمیر کا حل نہیں: ایران
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i353173-فوجی_طریقہ_مسئلہ_کشمیر_کا_حل_نہیں_ایران
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کےعالمی امور کے نمائندے نے کشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے بحران کا حل فوجی طریقے سے نہیں ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۹, ۲۰۱۹ ۰۶:۴۷ Asia/Tehran
  • فوجی طریقہ مسئلہ کشمیر کا حل نہیں: ایران

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کےعالمی امور کے نمائندے نے کشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے بحران کا حل فوجی طریقے سے نہیں ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کےعالمی امور کے نمائندے حسین امیرعبداللهیان نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ ایران مسئلہ کشمیر کا حل پر امن طریقے سے علاقے کے عوام اور اقوام کی خواہشات اور مفادات کے تحت چاہتا ہے اور ہر قسم کے پر امن حل کے طریقے کا خیرمقدم کرتا ہے۔

حسین امیرعبداللهیان نے کہا کہ علاقائی اور عالمی حالات اور اسلامی تعاون تنظیم کی سطح پر مسئلہ کشمیر کو پیش کرنا ضروری ہے۔