Aug ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۴:۳۱ Asia/Tehran
  • ملکی سرحدوں کو ناقابل تسخیر بنائیں گے، جنرل سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے چیف کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے ملکی سرحدوں کو ناقابل تسخیر بنائے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

 شمال مغربی ایران کے صوبے کرمانشاہ میں سپاہ پاسداران انقلاب کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی کا کہنا تھا کہ مغربی ایشیا میں پیدا ہونے والے خطرات اور حقائق کے پیش نظر سرحدی سلامتی کی تقویت بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو دشمنوں کی جانب سے مختلف طرح کے خطرات اور دھمکیوں کا سامنا ہے لہذا ہمیں اپنی سرحدوں کو ناقابل تسخیر بنانا ہو گا۔
بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی کا کہنا تھا کہ ایران کی فوج اور انٹیلی جینس کو سرحدی علاقوں پر مکمل تسلط حاصل ہے اور وہ دہشت گردوں کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کی مستعدی کی بدولت، ایران کے عوام امن و سکون کی زندگی گزار رہے ہیں۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے چیف کمانڈر کا کہنا تھا کہ ایران کی مسلح افواج، دشمن کے ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر وقت آمادہ ہیں۔