یورپی سیاحوں کا گناباد کے زعفران زاروں کا دورہ
Nov ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۶:۱۲ Asia/Tehran
غیر ملکی سیاحوں نے شمال مشرقی ایران میں زعفران کی کاشت کے مختلف مرحلوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں
ارنا کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے سات سیاحوں نے گناباد کے تین ہزار پانچ سو ہیکٹئر پر پھیلے ہوئے زعفران زاروں کا دورہ کیا اور زعفران کی پیداوار کے مختلف مرحلوں سے آشنائی حاصل کی۔ اس سال گنا باد کے مزرعوں میں تین ہزار پانچ سو ہیکٹئر اراضی پر زعفران کی کاشت کی گئی ہے۔
مزرعوں سے زعفران چننے کا آغاز یکم نومبر سے شروع ہو چکا ہے اوراس کا سلسلہ ایک مہینے تک جاری رہے گا۔
عالمی ادارہ خوراک فاؤ کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ برس سے گناباد کے زعفران زاروں کو دیکھنے آنے والے یورپی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
یورپی سیاحوں نے گناباد قصبے کی قنات ، جامع مسجد ، مدرسہ نجومیہ ، ریاب دیہات اور میوزیم جیسے تاریخی مقامات کی بھی سیر کی۔
ٹیگس