ایران، دشمن پھر ناکام، عوام سرخرو + ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i358076-ایران_دشمن_پھر_ناکام_عوام_سرخرو_ویڈیو
اسلامی جمہوریہ ایران کے غیور، بہادراور انقلاب دوست عوام نے ایک بار پھراپنی صفوں سے بلوائیوں، شرپسندوں اور تخریب کاروں کو اپنے اتحاد و یکجہتی سے نکال باہر کیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۴:۲۵ Asia/Tehran

اسلامی جمہوریہ ایران کے غیور، بہادراور انقلاب دوست عوام نے ایک بار پھراپنی صفوں سے بلوائیوں، شرپسندوں اور تخریب کاروں کو اپنے اتحاد و یکجہتی سے نکال باہر کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے دوسرے شہروں کی طرح کل ایران کے صوبہ گیلان کے صدر مقام رشت، صوبہ ہمدان، اردبیل اور دوسرے شہروں میں عوام نے شرپسندوں اور بلوائیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ، عظیم الشان ریلیاں نکالیں اور امریکہ، اسرائیل،منافقین اور شرپسندوں کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے اور رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ کے بیان کی حمایت کا اعلان کیا۔ جبکہ شہداء کی تشییع جنازہ میں بھی عوام نے بھر پور شرکت کی۔