قومی مفادات کے لئے مذاکرات کا خیر مقدم کریں گے: حسن روحانی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i359389-قومی_مفادات_کے_لئے_مذاکرات_کا_خیر_مقدم_کریں_گے_حسن_روحانی
ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ہم تیل کی برآمدات، توانائی سمیت اقتصادی لین دین کے فروغ کے لیے کسی بھی ترقیاتی منصوبے کا خیر مقدم کریں گے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۱, ۲۰۱۹ ۰۶:۵۲ Asia/Tehran
  • قومی مفادات کے لئے مذاکرات کا خیر مقدم کریں گے: حسن روحانی

ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ہم تیل کی برآمدات، توانائی سمیت اقتصادی لین دین کے فروغ کے لیے کسی بھی ترقیاتی منصوبے کا خیر مقدم کریں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی نےجاپان کے وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے بعد اپنےٹوئیٹر پیج پر لکھا ہے کہ اپنے قومی مفادات کو یقینی بنانے کیلئے کسی بھی مذاکرات اور معاہدے کا خیر مقدم کریں گے۔

حسن روحانی نے کہا کہ ہم تیل کی برآمدات، توانائی سمیت اقتصادی لین دین کے فروغ کے لیے کسی بھی ترقیاتی منصوبے کا خیر مقدم کریں گے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی جاپان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد تہران واپس آ گئے۔