یورپی ممالک خود مختار نہیں ہیں: ایرانی رکن پارلیمنٹ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i360894-یورپی_ممالک_خود_مختار_نہیں_ہیں_ایرانی_رکن_پارلیمنٹ
ایرانی پارلیمنٹ کے رکن کا کہنا ہے کہ شہید قاسم سلیمانی کی شخصیت کا تعلق صرف ایران سے نہیں بلکہ شہید سلیمانی کا مکتب اور نظریہ عالمی پہلو حامل ہے ۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jan ۲۱, ۲۰۲۰ ۰۶:۴۳ Asia/Tehran
  • یورپی ممالک خود مختار نہیں ہیں: ایرانی رکن پارلیمنٹ

ایرانی پارلیمنٹ کے رکن کا کہنا ہے کہ شہید قاسم سلیمانی کی شخصیت کا تعلق صرف ایران سے نہیں بلکہ شہید سلیمانی کا مکتب اور نظریہ عالمی پہلو حامل ہے ۔

ایرانی پارلیمنٹ کے رکن محسن کوہکن نے یورپی ممالک کی متضاد پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک آزاد اور خود مختار نہیں ہیں اور وہ امریکہ کے زیر نظر ہیں اور یہی وجہ ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی نے یورپی ممالک کی حکومتوں کو حقیر حکومتیں قراردیا کیونکہ وہ خود مختاری سے بے بہرہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کے طرفدار دنیا بھر میں موجود ہیں اور وہ سامراجی طاقتوں کی گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے رکن کا کہنا تھا کہ شہید سلیمانی کے اندر انسانی، اخلاقی اور اسلامی خوبیوں کے ساتھ ساتھ شجاعت ، فداکاری، تدبیر اور اخلاص جیسی اہم خصوصیات بھی نمایاں تھیں ۔