Mar ۳۰, ۲۰۲۰ ۲۱:۰۷ Asia/Tehran
  • ایران میں دو شیرخوار بچوں نے کورونا کو ہرایا

ایران میں کورونا کے دو سب سے کم سن مریض پوری طرح صحتیاب ہو گئے ہیں۔

ایران میں چار اور چودہ دنوں کے دو شیر خوار بچے جن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، دو ہفتے بعد پوری طرح صحتیاب ہو کر اتوار کو اسپتال سے اپنے گھر پہنچ گئے۔

کورونا وائرس جو چین کے شہر ووہان سے شروع ہوا تھا اب تک تقریبا پوری دنیا میں پھیل چکا ہے ۔

اعداد و شمار کے مطابق اب تک دنیا میں سات لاکھ چالیس ہزار سے زیادہ افراد کورونا میں مبتلاء ہو چکے ہیں جن میں سے کم سے کم ایک لاکھ چھپن ہزار افراد صحتیاب اور تقریبا پینتیس ہزار ہلاک ہو چکے ہیں۔

ٹیگس