عالمی یوم اطفال کے موقع پر ایران کے ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر لکھا ہے کہ غزہ صیہونیوں کی مسلسل بمباری کے نتیجے میں بچوں کا قبرستان بن چکا ہے۔
دہلی میں آلودگی کو کم کرنے کے لیے گاڑیوں پر پابندیاں لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قبائلی ملک سمیت چار افراد کو قتل کردیا جبکہ 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا گیا۔
ہندوستان کے ہسپتال میں آگ لگنے سے 10 نومولود بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔
غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی دہشتگردوں کی اندھا دھند بمباری میں مزید ایک سو ساٹھ سے زائد فلسطینی شہید و زخمی ہو گئے۔
کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر ہوئے دھماکے کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق اور 56 سے زائد زخمی ہوئے۔
صیہونی حکومت آج بھی علاقے کے باشندوں پر اپنے وحشیانہ حملوں اور اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے جنوبی وزیرستان اپر اور ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں 3 حملوں میں 19 افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے۔
دنیا کے پچاس سے زائد ممالک نے سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے صیہونی حکومت کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔
غزہ کے عام شہریوں اور مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔