کورونا کے علاج میں ایرانی ماہرین کی اہم پیشرفت
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i366279-کورونا_کے_علاج_میں_ایرانی_ماہرین_کی_اہم_پیشرفت
ایرانی سائنسدانوں نے اسٹم سیلز ٹیکناجی کے شعبے میں جاری ایک تحقیقاتی منصوبے کے تحت کورونا وائرس کے علاج کے دورانیہ کو کم کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
May ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۵:۵۷ Asia/Tehran
  • کورونا کے علاج میں ایرانی ماہرین کی اہم پیشرفت

ایرانی سائنسدانوں نے اسٹم سیلز ٹیکناجی کے شعبے میں جاری ایک تحقیقاتی منصوبے کے تحت کورونا وائرس کے علاج کے دورانیہ کو کم کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کا دورانیہ اب تک دو سے آٹھ ہفتے طویل تھا تاہم ایرانی سائنسدانوں نے تین ماہ کی انتھک محنت اور تحقیقات کے بعد اسے کم کر کے محض چھے روز تک پہنچا دیا ہے۔

یہ شاندار کامیابی ایران کی نالج بیسڈ کمپنی کے ماہرین نے اسٹم سیلز ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک تحقیقاتی منصوبے کے تحت حاصل کی ہے جسے کورونا کے مریضوں کے علاج کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔