May ۲۸, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۰ Asia/Tehran
  • شامی عوام کے خلاف پابندیاں یکطرفہ اور غیر انسانی ہیں: ایران

ایرانی وزیر خارجہ کے خصوصی معاون برائے سیاسی امور نے شامی عوام کے خلاف پابندیوں کو یکطرفہ اور غیر انسانی قرار دیتے ہوئے ان کی منسوخی کا مطالبہ کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے خصوصی معاون برائے سیاسی امورعلی اصغر خاجیاورشام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے گیر پڈرسنGeir Pedersen کے مابین ٹیلی فونی گفتگو ہوئی۔ 

اس موقع پر انہوں نے شام کی تازہ ترین سیاسی صورتحال، انسان دوستانہ مسائل، شامی عوام کے مصائب اور شام کی آئین ساز کمیٹی کے دوسرے دور کی اجلاس سے متعلق بات چیت کی۔ انہوں نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال میں شامی عوام کی انسان دوستانہ امداد کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی اور شام کے مسئلے کے پُرامن اور سیاسی حل پر زور دیا۔

دراین اثنا ایران کے وزیر خارجہ کے معاون خصوصی نے شامی عوام کیخلاف پابندیوں کو یکطرفہ اور غیر انسانی قرار دیتے ہوئے ان کی منسوخی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے شام میں قیام امن اور استحکام اور دہشتگردوں کیخلاف جنگ کی ضرورت پر زور دیا۔

ٹیگس