انیس جون کو ایران میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال
ایران میں کورونا کے تقریبا دو ہزار چھے سو سے زائد نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ انسٹھ ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے جمعے کو ملک میں کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران دو ہزار چھے سو پندرہ نئے مریضوں کا اندارج کیا گیا ہے جن میں سے نو سو چھیاسی کو اسپتال میں داخل جبکہ باقی کو ضروری ہدایات کے بعد ان کے گھروں کو بھیج دیا گیا ہے۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ دو سو باسٹھ تک پہنچ گئی ہے، گذشتہ چوبیس گھنٹے میں ایک سو بیس افراد لقمۂ اجل بنے ہیں جبکہ مرنے والوں کی مجموعی تعداد نو ہزار تین سو بانوے ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایک لاکھ انسٹھ ہزار ایک سو بانوے مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اب تک ایران میں تقریبا تیرہ لاکھ ستر ہزار افراد کا کورونا ٹیسٹ انجام دیا جا چکا ہے۔
دنیا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد چھیاسی لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے جبکہ کم سے کم چار لاکھ چھپن ہزار افراد ہلاک اور تقریبا پینتالیس لاکھ پانچ سو باون افراد صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔