اکیس جون کو ایران میں کورونا کی صورتحال
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i368024-اکیس_جون_کو_ایران_میں_کورونا_کی_صورتحال
ایران میں کورونا کے دو ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد تقریبا ایک لاکھ ترسٹھ ہزار ہو گئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۷:۰۲ Asia/Tehran
  • اکیس جون کو ایران میں کورونا کی صورتحال

ایران میں کورونا کے دو ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد تقریبا ایک لاکھ ترسٹھ ہزار ہو گئی ہے۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے  اتوار  کو ملک میں کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران دو ہزار تین سو اڑسٹھ نئے مریضوں کا اندارج کیا گیا ہے جن میں سے ایک ہزار ایک سو چودہ مریضوں کو اسپتال میں داخل جبکہ باقی کو ضروری ہدایات کے بعد ان کے گھروں کو بھیج دیا گیا ہے۔

وزارت صحت کی ترجمان نے کہا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ چار ہزار پانچ سو  باون افراد تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں ایک سو سولہ افراد نے جان کی بازی ہاری ہے جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد نو ہزار چھے سو تیئیس ہو گئی ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق اب تک ایک لاکھ ترسٹھ ہزار پانچ سو اکیانوے مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ رپورٹس یہ بتاتی ہیں کہ اب تک ایران میں تقریبا چودہ لاکھ بائیس ہزار چار سو بائیس افراد کا کورونا ٹیسٹ انجام پا چکا ہے۔

دنیا میں کورونا مریضوں کی تعداد نواسی لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے جبکہ کم سے کم چار لاکھ چھیاسٹھ ہزار آٹھ سو اڑتالیس افراد جاں بحق اور تقریبا سینتالیس لاکھ تینتالیس ہزار افراد صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔