بائیس جون کو ایران میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i368077-بائیس_جون_کو_ایران_میں_کورونا_کی_تازہ_ترین_صورتحال
ایران میں کورونا کے دو ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ چھیاسٹھ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jun ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۹ Asia/Tehran
  • بائیس جون کو ایران میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال

ایران میں کورونا کے دو ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ چھیاسٹھ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے  اتوار  کو ملک میں کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران دو ہزار پانچ سو تہتر نئے مریضوں کا اندارج کیا گیا ہے جن میں سے تین سو انیس مریضوں کو اسپتال میں داخل جبکہ باقی کو ضروری ہدایات کے بعد ان کے گھروں کو بھیج دیا گیا ہے۔

وزارت صحت کی ترجمان نے کہا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ سات ہزار پانچ سو  پچیس تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں ایک سو انیس افراد نے جان کی بازی ہاری ہے جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد نو ہزار سات سو بیالیس ہو گئی ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق اب تک ایک لاکھ چھیاسٹھ چار سو ستائیس مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ رپورٹس یہ بتاتی ہیں کہ اب تک ایران میں چودہ لاکھ انچاس ہزار چار سو بیس افراد کا کورونا ٹیسٹ انجام پا چکا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد نوے لاکھ چھیالیس ہزار دو سو سے تجاوز کر گئی ہے جن میں سے کم سے کم چار لاکھ ستر ہزار سات سو  سے زیادہ مریض ہلاک اور اڑتالیس لاکھ اڑتیس ہزار مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔