چوبیس جون کو ایران میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i368182-چوبیس_جون_کو_ایران_میں_کورونا_کی_تازہ_ترین_صورتحال
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ ایران میں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا کے ڈھائی ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد تقریبا ایک لاکھ بہتر ہزار ہو گئی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jun ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۶:۴۹ Asia/Tehran
  • چوبیس جون کو ایران میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ ایران میں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا کے ڈھائی ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد تقریبا ایک لاکھ بہتر ہزار ہو گئی ہے۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے بدھ کو ملک میں کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران دو ہزار پانچ سو اکتیس نئے مریضوں کا اندارج کیا گیا ہے جن میں سے ایک ہزار تین سو چالیس مریضوں کو اسپتال میں داخل جبکہ باقی کو ضروری ہدایات کے بعد ان کے گھروں کو بھیج دیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان نے بتایا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ بارہ ہزار پانچ سو ایک تک پہنچ گئی ہے جبکہ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں ایک سو تینتیس افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد نو ہزار نو سو چھیانوے ہو گئی ہے۔

سادات لاری نے کہا کہ اب تک ایک لاکھ بہتر ہزار چھیانوے مریض صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔

دنیا میں کورونا مریضوں کی تعداد ترانوے لاکھ ستہتر ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے جبکہ کم سے کم چار لاکھ اسی ہزار آٹھ دو سو چھتیس افراد ہلاک اور تقریبا پچاس لاکھ پینسٹھ ہزار افراد صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔