ستائیس جون کو ایران مین کورونا کی تازہ ترین صورتحال
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i368348-ستائیس_جون_کو_ایران_مین_کورونا_کی_تازہ_ترین_صورتحال
ایران میں کورونا کے دوہزار چار سو سے زیادہ نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے صحت پانے والوں کی تعداد ایک لاکھ اکیاسی ہزار سے قریب پہنچ گئی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jun ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۶:۴۱ Asia/Tehran
  • ستائیس جون کو ایران مین کورونا کی تازہ ترین صورتحال

ایران میں کورونا کے دوہزار چار سو سے زیادہ نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے صحت پانے والوں کی تعداد ایک لاکھ اکیاسی ہزار سے قریب پہنچ گئی ہے۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان ڈاکٹر سیما سادات لاری نے ہفتے کو یومیہ پریس بریفنگ میں بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس سے صحت پانے والوں کی تعداد ایک لاکھ اسی ہزار چھے سو اکسٹھ ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا کے دو ہزار چار سو چھپن نئے مریض سامنے آئے جن میں سے ایک ہزار انتالیس کو اسپتال میں داخل اور باقی کو ضروری معالجے کے بعد گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے میں ایک سو پچیس نئی اموات کے بعد ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد دس ہزار تین سو چونسٹھ  ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں عالمی وبا سے متاثرین کی تعداد اب ایک کروڑ کے قریب پہنچ رہی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں چار لاکھ ستانوے ہزار سے زائد لوگ کورونا کے نتیجے میں ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے صحت پانے والوں کی تعداد چون لاکھ نو ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔