اٹھائیس جون کو ایران میں کورونا کی صورتحال
ایران میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ تراسی ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔
اتوار کو یومیہ پریس بریفنگ میں ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے بتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے دو ہزار چار سو اناسی نئے کیس سامنے آئے، جن میں سے ایک ہزار چار سو چھے افراد کو اسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت پیش آئی۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد دو لاکھ بائیس ہزار چھے سو انہتر ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ایک سو چوالیس مریضوں کے انتقال کر جانے کے بعد اس موذی وائرس سے مرنے والوں کی تعداد دس ہزار پانچ سو آٹھ ہو گئی ہے۔
ڈاکٹر سیما سادات لاری کے مطابق ایران میں اب تک ایک لاکھ تراسی ہزار تین سو دس افراد کورونا سے مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں اور انہیں اسپتال سے رخصت کر دیا گیا ہے۔