ایران میں دولاکھ سے زائد مریض صحت یاب
ایران میں کورونا کے دو ہزار نئے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد دولاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔
اتوار کو یومیہ پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد دو لاکھ ایک ہزار تین سو تیس ہو گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا کے دو ہزار پانچ سو نئے کیس سامنے آئے جن میں سے ایک ہزار دو سو پچانوے افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا اور باقی کو ضروری معالجے اور ہدایت کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد دو لاکھ چالیس ہزار چار سو اڑتیس ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مزید ایک سو ترسٹھ افراد کورونا وائرس کے مقابلے میں جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی تعداد گیارہ ہزار پانچ سو اکہتر ہو گئی ہے۔