Jul ۱۲, ۲۰۲۰ ۲۲:۲۲ Asia/Tehran
  • ۱۲ جولائی کو ایران میں کورونا کی صورتحال

ایران میں کورونا کے تقریبا دو لاکھ بیس ہزار مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ایران کی ترجمان وزارت صحت سیما سادات لاری نے اتوار کو کورونا کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو ہزار ایک سو چھیاسی نئے مریض سامنے آئے ہیں جن میں سے ایک ہزار چار سو نناوے مریضوں کو ایڈمیٹ کیا گیا اور باقی کو معالجے اور ضروری ہدایات کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔

سیما سادات لاری نے کہا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ ستاون ہزار تین سو تین تک پہنچ گئی ہے اورگذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک سو چورانوے مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں  جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بارہ ہزار آٹھ سو انتیس تک پہنچ گئی ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق اب تک دو لاکھ انیس ہزار نو سو ترانوے مریض صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد تقریبا ایک کروڑ اٹھائی لاکھ پینسٹھ ہزار ہو گئی ہے جن میں سے تقریبا پانچ لاکھ انہتر ہزار اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ

ٹیگس