Jul ۱۵, ۲۰۲۰ ۲۲:۰۹ Asia/Tehran
  • ۱۵ جولائی کو ایران میں کورونا کی صورتحال

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے دو لاکھ اٹھائیس ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے بدھ کو کورونا کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران دو ہزار تین سو اٹھاسی نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جن میں سے ایک ہزار سات سو پچہتر مریضوں کو اسپتالوں میں ایڈمٹ کیا گیا جبکہ باقی کو معالجے اور ضروری ہدایات کے بعد گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔

ترجمانِ وزارت صحت نے کہا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ چونسٹھ ہزار پانچ سو اکسٹھ تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے ایک سو نننانوے مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد تیرہ ہزار چار سو دس ہو گئی ہے۔

سیما سادات لاری کے مطابق اب تک دو لاکھ ستائیس ہزار پانچ سو اکسٹھ افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں اور اسپتالوں سے ڈسچارج ہو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد اس وقت ایک کروڑ پینتیس لاکھ ہو گئی ہے جن میں سے تقریبا پانچ لاکھ اکیاسی ہزار اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں اور کم سے کم اٹھہتر لاکھ پچہتر ہزار مریض صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے ہیں۔

 

 

ٹیگس