19 جولائی کو ایران میں کورونا کی صورتحال
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i369447-19_جولائی_کو_ایران_میں_کورونا_کی_صورتحال
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے ملک میں کورونا کے تقریبا دولاکھ اڑتیس ہزار مریضوں کےصحتیاب ہونے کی خبر دی ہے ۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jul ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۷:۱۱ Asia/Tehran
  • 19 جولائی کو ایران میں کورونا کی صورتحال

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے ملک میں کورونا کے تقریبا دولاکھ اڑتیس ہزار مریضوں کےصحتیاب ہونے کی خبر دی ہے ۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے اتوار کو کورونا کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو ہزار ایک سو بیاسی کورونا مریضوں کا اندارج کیا گیا ہے جن میں سے ایک ہزار تین سو چوبیس مریضوں کو ایڈمیٹ جبکہ باقی مریضوں کو ابتدائی معالجے اور ضروری ہدایات کے بعد ان کے گھر بھیج دیا گیا۔ 
سیما سادات لاری نے کہا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ  تہتر ہزار سات سو اٹھاسی تک پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے دو سو نو مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد چودہ ہزار ایک سو اٹھاسی تک پہنچ گئی ہے۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا تھا کہ اب تک دو لاکھ سینتیس ہزار سات سو اٹھاسی مریض صحت یاب ہو کر اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔
دنیا میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک کروڑ چوالیس لاکھ پچاس ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جن میں سے تقریبا چھے لاکھ پچاس ہزار مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں جبکہ چھیاسی لاکھ پینتیس ہزار سے زیادہ مریض صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔