اکیس جولائی کو ایران میں کورونا کی صورتحال
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ اب تک دو لاکھ بیالیس ہزار تین سو اکیاون کورونا کے مریض صحتیاب ہو کے اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے منگل کو کورونا کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں دو ہزار چھے سو پچیس نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جس کے بعد ایران میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ اٹھہتر ہزار آٹھ سو ستائیس ہو گئی ہے۔
سیما سادات لاری نے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے دو سو انتیس مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد چودہ ہزار چھے سو چونتیس ہو گئی۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد تقریبا ایک کروڑ اڑتالیس لاکھ اسّی ہزار سے زائد ہو گئی ہے جن میں سے تقریبا چھے لاکھ تیرہ ہزار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں اور کم سے کم اناسی لاکھ پینتیس ہزار مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
:Whatsapp invitation link