۲۸ اگست کو ایران میں کورونا کی صورتحال
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i371675-۲۸_اگست_کو_ایران_میں_کورونا_کی_صورتحال
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے تقریبا تین لاکھ اٹھارہ ہزار مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Aug ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۳:۰۴ Asia/Tehran
  • ۲۸ اگست کو ایران میں کورونا کی صورتحال

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے تقریبا تین لاکھ اٹھارہ ہزار مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے جمعے کو کورونا وائرس کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے دو ہزار ایک سو پندرہ نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جن میں سے نو سو اکتالیس مریضوں کو اسپتالوں میں ایڈمٹ اور باقی کو ابتدائی معالجے اور ضروری ہدایات کے بعد گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔
سیما سادات لاری نے کہا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ انہتر ہزار نو سو گیارہ تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے ایک سو بارہ مریض اپنی جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد اکیس ہزار دو سو انچاس ہو گئی ہے۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک تین لاکھ اٹھارہ ہزار دو سو ستّر مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں اور اسپتالوں سے ڈسچارج ہو کر اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دو کروڑ چھیالیس لاکھ  پچپن ہزار سے زائد ہو گئی ہے جن میں سے تقریبا آٹھ لاکھ چھتیس ہزار مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں اور ایک کروڑ ستر لاکھ سے زائد مریض صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے ہیں۔