19 ستمبر کو ایران میں کورونا کی صورتحال
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i372868-19_ستمبر_کو_ایران_میں_کورونا_کی_صورتحال
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں کورونا کے تین لاکھ ستاون ہزار سے زائد مریض اب تک صحتیاب ہو چکے ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Sep ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۴:۵۹ Asia/Tehran
  • 19 ستمبر کو ایران میں کورونا کی صورتحال

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں کورونا کے تین لاکھ ستاون ہزار سے زائد مریض اب تک صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے ہفتے کو ملک میں کورونا کی صورت حال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے دو ہزار آٹھ سو پینتالیس نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا۔

سیما سادات لاری نے بتایا کہ ایران میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد چار لاکھ انیس ہزار تینتالیس تک پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک سو چھیاسٹھ مریض جان کی بازی ہار گئے اور اب مرنے والوں کی مجموعی تعداد چوبیس ہزار ایک سو اٹھارہ ہو گئی ہے۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے بتایا کہ اب تک تین لاکھ ستاون چھے سو بتیس مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں اور اسپتالوں سے ڈسچارج ہو کر وہ اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔