۲۵ ستمبر کو ایران میں کورونا کی صورتحال
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مزید تین ہزار سے زیادہ مریضوں کا اندراج کیا گیا ہے۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے جمعے کو اپنی کورونا بریفنگ میں بتایا کہ ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران تین ہزار پانچ سو اترسٹھ نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا ہے، جن میں ایک ہزار سات سو آٹھ مریضوں کو اسپتالوں میں ایڈمیٹ کر لیا گیا ہے۔
سیما سادات لاری نے بتایا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد چار لاکھ انتالیس ہزار آٹھ سو بیاسی تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں دو سو سات مریض جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں جبکہ مرنے والوں کی مجموعی تعداد پچس ہزار دو سو بائیس ہوگئی ہے ۔
انھوں نے کہا کہ ایران میں اب تک تین لاکھ انہتر ہزار آٹھ سو بیالیس کورونا مریض صحتیاب اور اسپتلوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔
دنیا میں کورونا مریضوں کی تعداد بتیس ملین سے زیادہ ہو چکی ہے جن میں سے نو لاکھ اٹھاسی ہزار جان کی بازی ہار گئے اور تقریبا چوبیس ملین مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔