۱۲ اکتوبر کو ایران میں کورونا کی صورتحال
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i374148-۱۲_اکتوبر_کو_ایران_میں_کورونا_کی_صورتحال
ایران میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں دو سو بہتر افراد کورونا سے جاں بحق ہو گئے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Oct ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۶:۰۲ Asia/Tehran
  • ۱۲ اکتوبر کو ایران میں کورونا کی صورتحال

ایران میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں دو سو بہتر افراد کورونا سے جاں بحق ہو گئے۔

ایرانی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے پیر کو کورونا کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں کورونا سے چار ہزار دو سو چھے افراد متاثر ہوئے جن میں سے دو ہزار ترسٹھ کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا جبکہ باقی کو ابتدائی معالجے، ضروری دواؤں اور ہدایات کے ساتھ گھر واپس گھر بھیج دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے دو سو بہتر افراد جاں بحق ہوئے اور یہ ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایران میں کورونا سے متاثرین کی تعداد پانچ لاکھ چار ہزار دو سو اکیاسی تک پہونچ چکی ہے جن میں سے چار لاکھ نو ہزار ایک سو اکیس افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔