۱۲ نومبر کو ایران میں کورونا کی صورتحال
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایران میں گیارہ ہزار سے زائد کورونا کے نئے معاملات سامنے آئے جبکہ چار سو ستاون مزید اموات واقع ہوئی ہیں۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے جمعرات کو کورونا کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں کورونا سے گیارہ ہزار پانچ سو سترہ افراد متاثر ہوئے جن میں سے تین ہزار ایک سو سو انچاس کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا اور باقی کو ضروری دوائیں دے کرگھروں میں قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت دی گئی۔انھوں نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے چار سوستاون افراد جاں بحق ہوئے جبکہ مجموعی طور پر مرنے والوں کی تعداد چالیس ہزار ایک سو اکیس ہو گئی ہے۔ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے بتایا کہ ایران میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سات لاکھ چھبیس ہزار پانچ سو پچاسی تک پہنچ گئی ہے جن میں سے پانچ لاکھ اکتالیس ہزار پانچ سو چھیاسٹھ افراد کورونا کو شکست دے کر اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔دنیا میں کورونا وائرس کے کل پانچ کروڑ تین ملین مریض ہیں جن میں سے کم سے کم ایک ملین دولاکھ نوے ہزار ہلاک ہوچکے ہیں اور تین کروڑ چھے ملین سات سو پینتالیس ہزار صحتیاب ہوچکے ہیں ۔ کورونا مریضوں کی سب زیادہ تعداد امریکا میں ، گیارہ ملین ہے جہاں کورونا سے دولاکھ سینتالیس ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔