15 نومبر کو ایران میں کورونا کی صورتحال
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i375993-15_نومبر_کو_ایران_میں_کورونا_کی_صورتحال
ایران میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے بارہ ہزار سے زائد نئے مریضوں اور چـار سو انسٹھ اموات کا اندراج کیا گیا۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Nov ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۷:۰۴ Asia/Tehran
  • 15 نومبر کو ایران میں کورونا کی صورتحال

ایران میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے بارہ ہزار سے زائد نئے مریضوں اور چـار سو انسٹھ اموات کا اندراج کیا گیا۔

وزارت صحت کی ترجمان ڈاکٹر سیما سادات لاری نے اتوار کو یومیہ بریفنگ کے دوران بتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے میں بارہ ہزار پانچ سو تینتالیس افراد کورونا میں متبلا ہوئے جن میں سے دو ہزار پانچ سو چوالیس کو اسپتال میں داخل کرنا پڑا اور باقی مریضوں کو ضروری معالجے کے بعد گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک میں چار سو انسٹھ افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے جس کے بعد اس موذی وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد اکتالیس ہزار چار سو سے تجاوز کر گئی ہے۔

سیما لاری نے بتایا کہ ایران میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد سات لاکھ باسٹھ ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ پانچ لاکھ انسٹھ ہزار کے قریب لوگ شفایاب بھی ہوئے ہیں۔