ایرانی کوچ سوئیڈش فٹبال ٹیم کی رہنمائی کریں گے
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i376547-ایرانی_کوچ_سوئیڈش_فٹبال_ٹیم_کی_رہنمائی_کریں_گے
ایرانی فٹبال مینیجر یا ہیڈ کوچ سوئیڈن کی انڈر ٹوئنٹی ون ٹیم کی رہنمائی کریں گے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Nov ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۵:۲۳ Asia/Tehran
  • ایرانی کوچ سوئیڈش فٹبال ٹیم کی رہنمائی کریں گے

ایرانی فٹبال مینیجر یا ہیڈ کوچ سوئیڈن کی انڈر ٹوئنٹی ون ٹیم کی رہنمائی کریں گے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق سوئیڈن کی فٹبال فیڈریشن نے ایرانی فٹبال کوچ پویا اسبقی کو انڈر ٹوئنٹی ون فٹبال ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ وہ اس سے پہلے سوئیڈن کی فٹبال ٹیم ڈیلکور کو کوچ کرتے ہیں اور انہیں سوئیڈن کی تاریخ کے پہلے غیر ملکی اور جوان ترین کوچ  کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

پویا اسبقی نے تیئس سال کی عمر میں فٹبال سے ریٹائرڈ ہونے کا اعلان کر کے، کوچنگ میں جانے کا اعلان کیا تھا اور کافی عرصے سے بچوں اور نوجوانوں کی تربیت کرتے رہے ہیں۔

انہیں سن دو ہزار سولہ میں سوئیڈن کی معروف ٹیم ڈیلکور کا ہیڈکوچ مقرر کیا تھا تو ان کی عمر صرف اکتیس برس تھی۔ وہ کچھ عرصہ سوئیڈن کے گولفے اور گوتے برگ کلب کے ہیڈ کوچ رہے ہیں۔