۲۶ نومبر کو ایران میں کورونا کی صورتحال
ایران میں تیرہ ہزار سے زائد کورونا کے نئے معاملات سامنے آئے جبکہ چار سو بیاسی مزید اموات واقع ہوئی ہیں۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں کورونا سے تیرہ ہزار نو سو اکسٹھ افراد متاثر ہوئے جن میں سے دو ہزار چار سو انتالیس مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا اور باقی کو ضروری دوائیں اور ضروری طبی ہدایات دے کر ان کے گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے چار سو بیاسی افراد جاں بحق ہوئے جبکہ مجموعی طور پر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چھیالیس ہزار چھے سو نواسی ہو گئی ہے۔
ترجمان وزارت صحت نے کہا کہ ایران میں کورونا کے نو لاکھ آٹھ ہزار تین سو چھیالیس مریضوں میں سے چھے لاکھ تینتیس ہزار دو سو پچہتر افراد کورونا کو شکست دے کر اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔