17 دسمبر کو ایران میں کورونا کی صورتحال
ایران میں کورونا کی نئی لہر پر بہت حد تک قابو پالیا گیا ہے اور کورونا سے یومیہ متاثرین اور اموات کی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے جمعرات کو کورونا کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں سات ہزار چار سو ترپن نئے کورونا مریضوں کا اندراج کیا گیا جن میں سے ایک ہزار ایک سو سینتالیس مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا اور باقی کو ضروری دوائیں اور ہدایات دیکر گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔
سیما سادات لاری نے کہا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد گیارہ لاکھ اڑتیس ہزار پانچ سو تیس ہو گئی ہے جن میں سے اب تک آٹھ لاکھ چھپن ہزار پانچ سو تیرہ مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران دو سو بارہ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، اس طرح ایران میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد بھی ترپن ہزار پنچانوے ہو گئی ہے۔