آزادی ٹاور، جنرل سلیمانی کی تصاویر سے مزین+ ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i378694-آزادی_ٹاور_جنرل_سلیمانی_کی_تصاویر_سے_مزین_ویڈیو
سردار محاذ استقامت کی شہادت کی پہلی برسی کے موقع پر ایران کے دار الحکومت تہران کے آزادی اسکوائر پر بنے آزادی ٹاور کو جنرل سلیمانی کی تصاویر سے مزین کر دیا گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۳, ۲۰۲۱ ۰۲:۵۱ Asia/Tehran

سردار محاذ استقامت کی شہادت کی پہلی برسی کے موقع پر ایران کے دار الحکومت تہران کے آزادی اسکوائر پر بنے آزادی ٹاور کو جنرل سلیمانی کی تصاویر سے مزین کر دیا گیا۔

ایران کے عوام نے اپنے محبوب سردار کو یاد کرتے ہوئے ان کی پہلی برسی کی مناسب پر آزادی اسکوائر کے ٹاور کو لیزر لائٹس کے ذریعے جنرل سلیمانی کی تصاویر سے مزین کر دیا اور اپنے اس عظیم کمانڈر کو خراج عقیدت پیش کی۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ برس تین جنوری کو امریکی دہشتگردوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے براہ راست حکم سے ایران کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو انکے ساتھیوں کے ہمراہ فضائی حملہ کر کے شہید کر دیا تھا۔ شہید قاسم سلیمانی عراق کی باضابطہ دعوت پر بغداد پہنچے تھے اور وہ حکومت عراق کے مہمان تھے۔