وزیر دفاع ہندوستان کا اہم دورہ کریں گے
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i380434-وزیر_دفاع_ہندوستان_کا_اہم_دورہ_کریں_گے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیر جنرل امیر حاتمی اپنے ہندوستانی ہم منصب کی دعوت پر اس ملک کے دورے پر جا رہے ہیں۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Feb ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۰ Asia/Tehran
  • وزیر دفاع ہندوستان کا اہم دورہ کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیر جنرل امیر حاتمی اپنے ہندوستانی ہم منصب کی دعوت پر اس ملک کے دورے پر جا رہے ہیں۔

ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیر جنرل امیر حاتمی، ہندوستان کے اپنے ہم منصب راج ناتھ سنگھ کے دعوت نامے پر ہندوستان کا سفر کریں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیر دفاع بریگیڈیر جنرل امیر حاتمی اپنے ہندوستان کے دورے کے دوران بحیرہ ہند کے ساحلی ممالک کے وزرائے دفاع کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

ایران کے وزیر دفاع اسی طرح بنگلورو میں دفاعی نمائیش کے افتتاحی پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔

وزیر دفاع کے اس دورے کا مقصد، اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے درمیان سیاسی، سیکورٹی اور دفاعی شعبوں میں تعاون میں توسیع ہے۔