ایران میں کورونا مریضوں کے تازہ ترین اعداد و شمار ، اموات میں اضافہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i383927-ایران_میں_کورونا_مریضوں_کے_تازہ_ترین_اعداد_و_شمار_اموات_میں_اضافہ
ایران میں بھی کورونا سے یومیہ متاثرین اور اموات کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے
(last modified 2026-01-12T10:15:43+00:00 )
Apr ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۵:۴۴ Asia/Tehran
  • ایران میں کورونا مریضوں کے تازہ ترین اعداد و شمار ، اموات میں اضافہ

ایران میں بھی کورونا سے یومیہ متاثرین اور اموات کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس میں مبتلا ایک سو بہتر افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد ترسٹھ ہزار تین سو بتیس ہوگئی ہے۔

سیما سادات لاری نے مزید کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے تیرہ ہزار آٹھ سو نوے نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جن میں سے اڑتالیس افراد کو اسپتال میں ایڈمٹ کر لیا گیا اور باقی کو ضروری ہدایات کے بعد ان کے گھروں کو بھیج دیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد انیس لاکھ پینتالیس ہزار نو سو چھیالیس ہوگئی ہے ۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اب تک سولہ لاکھ اٹھاون ہزار نو سو اٹھتر مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔