ایران میں کورونا کی لہر میں شدت
Apr ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۶:۳۴ Asia/Tehran
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے ایک سو پچپن مریض دم توڑ گئے اور اس طرح جاں بحق ہونے والے کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد چونسٹھ ہزار انتالیس ہو گئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایران میں کورونا کے بائیس ہزار چار سو اٹھہتر نئے معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے دو ہزار پانچ سو سڑسٹھ مریضوں کو اسپتالوں میں داخل اور باقی کو دوائیں اور ضروری طبی ہدایات دے کر گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ اب تک سولہ لاکھ، ترانوے ہزار، پانچ سو اکیاسی کورونا مریض صحتیاب اور اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا میں اب تک تیرہ کروڑ چالیس لاکھ سے زائد لوگ کورونا میں مبتلا اور انتیس لاکھ سترہ ہزار سے زائد افراد اس بیماری میں لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
ٹیگس