ایران میں کورونا کی موجودہ صورت حال
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i384367-ایران_میں_کورونا_کی_موجودہ_صورت_حال
ایران میں بھی گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے دو سو اکیانوے اموات اور چوبیس ہزار سے زائد نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۶:۴۸ Asia/Tehran
  • ایران میں کورونا کی موجودہ صورت حال

ایران میں بھی گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے دو سو اکیانوے اموات اور چوبیس ہزار سے زائد نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے دو سو اکیانوے مریض دم توڑ گئے اور اس طرح جاں بحق ہونے والے کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد پینسٹھ ہزار انتالیس ہو گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایران میں کورونا کے چوبیس ہزار سات سو ساٹھ نئے معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے تین ہزار ایک سو بتیس مریضوں کو اسپتالوں میں داخل اور باقی کو دوائیں اور ضروری طبی ہدایات دے کر گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ اب تک سترہ لاکھ، انتیس ہزار، دو سو ترانوے کورونا مریض صحتیاب اور اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا میں اب تک تیرہ کروڑ ستر لاکھ سے زائد لوگ کورونا میں مبتلا اور انتیس لاکھ اکسٹھ ہزار سے زائد افراد اس بیماری میں لقمہ اجل بن چکے ہیں۔