ایران میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i385107-ایران_میں_کورونا_کی_تازہ_ترین_صورتحال
ایران کی وزارت صحت نے پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے پانچ سو کے قریب اموات کا اعلان کیا ہے ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۲:۳۲ Asia/Tehran
  • ایران میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال

ایران کی وزارت صحت نے پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے پانچ سو کے قریب اموات کا اعلان کیا ہے ۔

تہران میں وزارت صحت کی جانب سے جاری کیے جانے والے پریس نوٹ میں کہا گیا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چار سو چھیانوے افراد کے انتقال کے بعد ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ستر ہزار ستر ہوگئی ہے۔
پریس نوٹ میں کہا گیا ہے کہ پچھلے جوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے اکیس ہزار سے زائد نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جن میں سے تین ہزار سات سو چونتیس کو اسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت پیش آئی۔
وزارت صحت کے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق ملک میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد چوبیس لاکھ سترہ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ جبکہ اٹھارہ لاکھ بانوے ہزار سے زائد لوگ کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
پریس نوٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں اب تک کورونا کے ایک کروڑ ، ترپن لاکھ تیرہ ہزار چھے سو سے زائد ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔