ایران میں کورونا نئی لہر کی شدت میں کمی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i385379-ایران_میں_کورونا_نئی_لہر_کی_شدت_میں_کمی
ایران میں کورونا کی نئی لہر کی شدت تدریجی طور پر کم ہورہی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۱, ۲۰۲۱ ۱۴:۱۰ Asia/Tehran
  • ایران میں کورونا نئی لہر کی شدت میں کمی

ایران میں کورونا کی نئی لہر کی شدت تدریجی طور پر کم ہورہی ہے۔

ایران کی وزارت صحت نے سنیچر کو ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ نئی لہر میں کورونا سے یومیہ متاثرین اور اموات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ 

اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے سترہ ہزار اسّی نئے مریضوں اور تین سو بتیس اموات کا اندراج کیا گیا اور نئے سترہ ہزار مریضوں میں سے دو ہزار تین سو نوے کو اسپتالوں میں داخل کرنے کی ضرورت پیش آئی جبکہ بقیہ کو ضروری دواؤں کے ساتھ گھروں میں قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت دی گئی ۔

 ایران میں اب تک پچیس لاکھ سولہ ہزارایک سو ستاون افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں، جن میں سے بہتر ہزار نوے افراد جاں بحق ہوئے اور انیس لاکھ اکہتر ہزار اور چونسٹھ افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ۔