ایران میں کورونا کی شدت میں کمی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i385443-ایران_میں_کورونا_کی_شدت_میں_کمی
ایران میں کورونا وائرس کے مریضوں اور اموات میں کمی کا رجحان جاری ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۴:۳۰ Asia/Tehran
  • ایران میں کورونا کی شدت میں کمی

ایران میں کورونا وائرس کے مریضوں اور اموات میں کمی کا رجحان جاری ہے۔

ایران کی وزارت صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران تین سو چورانوے افراد کی موت کے بعد ملک میں کورونا سے مرنےوالوں کی تعداد بہتر ہزار چار سو چوراسی ہوگئی ہے۔
اس سے عرصے کے دوران اٹھارہ ہزار چھے سو اٹھانوے افراد کورونا میں مبتلا پائے گئے جن میں سے دوہزار سات سو گیارہ کو اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔
ایران کی وزارت صحت کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد پچیس لاکھ چونتیس ہزار آٹھ سو پچپن ہوگئی ہے جبکہ انیس لاکھ، اٹھاسی ہزار سے زائد لوگ کورونا سے شفاب ہوچکے ہیں۔