ایران میں کورونا کی صورتحال
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i385616-ایران_میں_کورونا_کی_صورتحال
ایران میں کورنا کے مریضوں اور اموات میں کمی کا رجحان جاری ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۵:۵۲ Asia/Tehran
  • ایران میں کورونا کی صورتحال

ایران میں کورنا کے مریضوں اور اموات میں کمی کا رجحان جاری ہے۔

وزارت صحت کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے ساڑھے تین سو ہلاکتیں اور پندرہ ہزار آٹھ سو سے زائد نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جس میں دوہزار چار سو انچاس کو اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔

وزارت صحت کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد تہتر ہزار پانچ سو اڑسٹھ جبکہ مریضوں کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ اب تک تئیس لاکھ سے زائد افراد کورنا سے شفایاب بھی ہوئے ہیں۔